سبزی پراٹھا

اجزا:

مکس سبزی (بچی ہوئی) : ایک کپ
آٹا : 2 کپ
تیل: حسب ضرورت

ترکیب:

اس ترکیب کے لیے بھجیا ہونی چاہیے، سالن نہیں۔
آٹے میں ایک کھانے کا چمچ تیل اور تھوڑا سا نمک ڈال کر پانی سے گوندھ لیں اور ایک گھنٹے رکھا رہنے دیں۔
آٹے کا پیڑا بناکر روٹی بیلیں، اسے اٹھاکر دوسری طرف رکھ دیں۔ پھر دوسری روٹی بیل کر اس پر سبزیوں کی بھجیا چمچ بھر کر روٹی پر پھیلائیں۔ اوپر سے دوسری روٹی رکھ کر کنارے دباکر بند کردیں۔

ایک فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے یہ پراٹھا فرائی کرلیں۔

فیس بک پر تبصرے



تبصرہ کریں