بیکری میں کینسر پھیلانے والے اجزا کا انکشاف

بھارت میں بیکری کی اشیاء میں کینسر کا شکار بنانے والے کیمیکل کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے ملک میں بیچی جانے والی ڈبل روٹی اور بیکری کی دیگر اشیاء میں کینسر کرنے والے کیمیائی مادے پائے گئے ہیں۔ انکوائری کا حکم دے دیا گیا۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں بیکری آئٹم کھانے کے شوقین کے لیے خطرہ منڈلانے لگا ہے ۔ بھارت میں کی گئی ایک تحقیق نے بیکری آئٹم میں کینسر کرنے والے اجزا کی موجودگی کا پول کھول دیا۔ تحقیق دانوں کو دہلی کی بیکریوں سے لیے گئے نمونوں میں سے 84 فیصد میں پوٹاشیم برومیٹ اور پوٹاشیم آئیو ڈیٹ پایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پوٹاشیم آئیو ڈیٹ تھائی رائیڈ کو متاثر کرتا ہے۔ وزیر صحت نے انکوائری کا حکم دیتے ہوئے عوام کو پریشان نہ ہونے کی تلقین کردی ہے۔ تاہم آل انڈیا بریڈ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ یہ کیمیکل محفوظ سمجھے جاتے ہیں۔

فیس بک پر تبصرے



تبصرہ کریں