28 ہزار بلیاں پالنے والی خاتون کی انوکھی داستان

پالتو جانور تو عام طور پر اکثر لوگ پالتے ہیں، مگر ایک امریکی معمر خاتون نے اپنی زندگی ہی پالتو بلیوں کے لیے وقف کر رکھی ہے۔ کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والی 67 سالہ لینیا لاٹانزیو چونکہ بے اولاد ہیں، شوہر انہیں طلاق دے چکے ہیں، اس لیے انہوں نے دل بہلانے کے لیے شیر کی خالہ سے دوستی کرلی ہے۔ انہوں نے اپنے وسیع و عریض گھر کو بلیوں کے لیے وقف کررکھا ہے۔ اس وقت ان کے گھر میں گیارہ سو بلیاں موجود ہیں۔ جب 1992ء میں لینیا کو طلاق ہوئی تو اسی وقت سے انہوں نے اپنے گھر کو بلیوں سے آباد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

چینی نیوز چینل سی سی ٹی وی کی ویب سائٹ کے مطابق چوبیس برسوں کے دوران لینیا اپنے گھر میں 28 ہزار بلیاں پال چکی ہیں جو کہ ایک عالمی ریکارڈ ہے۔ لینیا کا گھر 370 مربع میٹر (چھ ایکڑ) پر مشتمل ہے، جس کا نام انہوں نے لینیا کیٹ ہائوس (Lynea Cat House) رکھ لیا ہے۔ اس وسیع و عریض گھر میں وہ بلیوں کا ایک ادارہ بھی چلارہی ہیں۔ بلیوں کے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے لینیا کو اپنی کار، سونے کی انگوٹھی سمیت کئی قیمتی اشیاء بیچنی پڑی ہیں۔ جبکہ اپنی پنشن کی ساری رقم بھی وہ بلیوں کی نذر کرچکی ہیں۔ تاہم اب مخیر حضرات بھی ان کے ادارے سے تعاون کررہے ہیں۔

لینیا لاٹانزیو کا گھر ایک کچن سمیت پانچ کمروں پر مشتمل ہے، جہاں ہر طرف بلیاں ہی بلیاں نظر آتی ہیں۔ بلیوں کو نہلانے اور ان کی صفائی ستھرائی کے لیے لینیا لاٹانزیو نے دو خواتین کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں۔ جبکہ ان کی ٹیم میں شامل کئی رضاکار بھی بلیوں کی مفت خدمت سر انجام دیتے ہیں۔ اس وقت لینیا لاٹانزیو کے گھر میں 11 سو بلیاں موجود ہیں۔ جن میں 8 سو بڑی عمر کی بلیاں ہیں، جبکہ 3 سو بلیوں کے بچے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق لینیا لاٹانزیو کے گھر میں ایک طرف نئی بلیوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہتا ہے تو دوسری جانب بلی پالنے کے شوقین لوگ وہاں سے مفت میں بلیاں لے بھی جاتے ہیں۔ لوگوں کو مفت بلیاں فراہم کرنے کے لیے لینیا لاٹانزیو نے ایک ویب سائٹ بھی لانچ کی ہے۔ 11 سو بلیوں کی خوراک و دیکھ بھال پر اٹھنے والے اخراجات کے بارے میں لینیا کا کہنا ہے کہ خوراک کے ایک ہزار ڈبے ہفتہ بھر بھی نہیں چلتے۔ یومیہ اوسطاً 5700 ڈالر (5 لاکھ 70 ہزار پاکستانی روپے) خرچ ہوتے ہیں۔ لوگ لینیا کو پاگل کہتے ہیں۔ مگر ان کا کہنا ہے کہ میں نے خدا کی ایک بے آسرا مخلوق کی خدمت کر رہی ہوں۔ جس سے مجھے سکون ملتا ہے۔
women cat 28000 urdutribe (9)

women cat 28000 urdutribe (8) women cat 28000 urdutribe (7) women cat 28000 urdutribe (6) women cat 28000 urdutribe (5) women cat 28000 urdutribe (4) women cat 28000 urdutribe (3) women cat 28000 urdutribe (2) women cat 28000 urdutribe (1)

فیس بک پر تبصرے



تبصرہ کریں