چکن شوارما

اجزا

مرغی: ایک کلو
ادرک ولہسن پیسٹ 2 ٹیبل اسپون
سرکہ : چوتھائی کپ
چلی ساس: ایک ٹیبل اسپون
مسٹرڈ پائوڈر: آدھ ٹیبل اسپون
سرخ مرچ (پسی ہوئی): ڈیڑھ کھانے کا چمچ
نمک : حسب ذائقہ

ترکیب:

چکن کے دو انچ لمبے اور ایک چوڑے پتلے پارچے بنالیں۔ ایک بڑے پیالے میں ادرک لہسن کا پیسٹ، چلی ساس، مسٹرڈ پائوڈر، سرخ مرچ اور نمک اچھی طرح ملاکر چکن کے پارچے میں اچھی طرح لگاکر آدھے گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔ پھر دیگچی میں ڈالڈا کوکنگ آئل گرم کریں اور اس میں چکن ڈال کر درمیانی آنچ پر بیس سے پچیس منٹ تک پکائیں۔

جب چکن گل جائے تو اسے اچھی طرح بھون لیں۔ پھر چھوٹی چھوٹی بارہ عدد روٹیاں تیار کرلیں۔ ایک روٹی میں ایک کھانے کا چمچہ مایونیز لگائیں۔ اس میں دو کھانے کا چمچ تیار شوارما رکھیں۔ اوپر سے باریک کٹی ہوئی پیاز، کٹے ہوئے ٹماٹر اور کھیرے اور ایک چمچہ دہی ملاکر رول بنالیں۔ اس طرح ساری روٹیوں کے روسٹ بناکر پیش کریں۔
(بحوالہ راحت کے پکوان)

فیس بک پر تبصرے



تبصرہ کریں