20 بوائے فرینڈز کو دھوکا دینے والی چالاک لڑکی

اپنے 20 آئی فون 7 دے کر چین میں ایک خاتون نے اتنا پیسہ اکٹھا کر لیا کہ اپنے پہلے گھر کی ڈاؤن پیمنٹ یعنی ابتدائی قسط ادا کردی۔ یہ بات اتنی حیران کن نہیں جتنی یہ کہ اس نے یہ ہر آئی فون 7 اپنے الگ 'بوائے فرینڈ' سے تحفے میں حاصل کیا۔

چین کے سوشل میڈیا فورم تیان یا یی ڈو پر ایک شخص نے اپنے ساتھ کام کرنے والی اس لڑکی کے بارے میں بتایا ہے جس نے اپنے 20 بوائے فرینڈز میں سے ہر کسی سے تحفے میں آئی فون 7 لیا اور پھر اسے بیچ ڈالا۔ یہ خبر بی بی سی پر نشر ہوئی اور یوں دنیا پھر میں پھیل رہی ہے۔ اس لڑکی کو چینی میڈیا پر "سیاؤلی" کا نام دیا جا رہا ہے جس کا مطلب ہے چالاک۔

چین میں ایپل اور آئی فونز کی فروخت میں کمی آئی ہے لیکن دیگر ممالک میں اس میں اضافہ ہو رہا ہے لیکن یہ بات تو سب جانتے ہیں کہ آئی فون ایک مہنگی اور قیمتی چیز ہے۔ اس وقت دنیا کا سب سے مہنگا آئی فون بھارت اور چین میں ملتا ہے جس کی وجہ سے مختلف تجارتی معاہدے ہیں۔

اس وقت چین میں 20 آئی فون 7 کی قیمت ایک لاکھ 15 ہزار یوآن سے زیادہ ہے یعنی 5750 یوآن کا ایک۔ ان سب کو بیچ کر اس لڑکی نے بڑا اچھا کام کر لیا ہے۔

فیس بک پر تبصرے



تبصرہ کریں