موبائل فون جیسی نظر آنے والی پستول

امریکا میں ایک ایسی پستول فروخت ہونے والی ہے جو بظاہر دیکھنے میں موبائل فون لگتی ہے۔ آئیڈیل کنسیل پستول .380 کیلیبر ہینڈکن ہے جسے فولڈ کردیا جائے تو بالکل ایک اسمارٹ فون لگتی ہے۔ آنے والے مہینوں میں یہ پستول فروخت کے لیے پیش کی جائے گی اور یورپ میں غیر قانونی طور پر درآمد ہو سکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یورپی پولیس نے عوام کو خبردار رہنے کو کہا ہے۔

امریکی ریاست منیسوٹا کے ادارے آئیڈیل کنسیل کی جانب سے تیار کردہ یہ ڈبل بیرل کی پستول دو گولیاں رکھ سکتی ہے۔ اس کے دستے کو اوپر فولڈ کیا جا سکتا ہے جس سے یہ موبائل فون لگتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اسے "آئی فون گن" کہا جا رہا ہے۔

آئیڈیل کنسیل کو پہلے ہی اس پستول کے 12 ہزار آرڈرز مل چکے ہیں جن کی قیمت 395 ڈالرز فی عدد ہے۔ یہ 2017ء کی پہلی سہ ماہی میں ہی فراہم کردی جائے گی۔ بیلجیئم کی پولیس نے حالیہ چند ماہ میں یورپ میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کے پس منظر میں خبردار کیا ہے کہ یہ پستول غیر قانونی طور پر درآمد ہو کر یورپ میں آ سکتی ہے۔

بنانے والے ادارے نے پستول کو ایسا تیار کیا ہے کہ یہ نظر آنے کے باوجود ہتھیار نہیں لگتی اور کسی بھی پرس یا جیب میں باآسانی آ سکتی ہے۔

02-phone-gun

فیس بک پر تبصرے



تبصرہ کریں