کیا ناشتہ دن کا اہم ترین کھانا ہے؟

زندگی میں کبھی نہ کبھی تو آپ کو ان باتوں کا سامنا ضرور کرنا پڑا ہوگا کہ ناشتہ نہ کرنے کے کتنے نقصانات ہیں۔ یہ دن کا اہم ترین کھانا قرار دیا جاتا ہے لیکن کیا یہ حقیقت ہے؟ جواب ذرا پیچیدہ ہے۔

بلاشبہ ہمارے پاس ایسی ان گنت تحقیق ہیں جو صبح کے کھانے کی اہمیت کے بارے میں ہے۔ تحقیق میں یہ بھی پایا گیا ہے کہ ناشتہ کرنے والے کام کرنے کی صلاحیت میں اضافے اور سیلف کنٹرول میں زیادہ آگے ہوتے ہیں۔ ایک تحقیق میں تو یہ تک دیکھا گیا کہ زائد الوزن یا موٹاپے کی شکار خواتین جو 700 کیلوریز کا ناشتہ کرتی ہیں لیکن رات کے کھانے میں 200 کیلوریز تک محدود رہتی ہیں، اپنا وزن کم کرنے میں کامیاب ہوئیں جبکہ اس کا الٹ کرنے والوں کو نتیجے بھی الٹےے ملے۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ ناشتہ کس قدر اہم ہے۔ لیکن ہر تحقیق ناشتے اور کم وزن سے نہیں ملتی۔ امریکن جنرل اور کلینیکل نیوٹریشن کی ایک رپورٹ نے زائد الوزن اور موٹاپے کے شکار افراد کے ناشتہ کرنے یا نہ کرنے کے وزن کم کرنے پر کوئی اثرات نہیں دیکھے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ درحقیقت ناشتے کی اہمیت ہر فرد کے حساب سے الگ ہے۔ اصل میں چند لوگ جو ناشتہ چھوڑتے ہیں، دن کے وقت میں انہیں شدید بھوک لگتی ہے اور وہ زیادہ کھا جاتے ہیں۔ جبکہ دیگر افراد کی بھوک ایسی نہیں چمکتی۔ اس لیے نتائج بھی مختلف نکلیں گے۔

لب لباب یہ کہ اصل اہمیت ناشتے کی نہیں بلکہ ورزش کی ہے۔ ساتھ ہی اگر آپ کو بھوک لگ رہی ہے اور آپ غیر صحت بخش کھانے کا انتخاب کرتے ہیں تو اس کا کوئی فائدہ نہيں ہوگا۔ آپ کو اپنے ناشتے کی عادات کو بہتر بنانا ہوگا۔

فیس بک پر تبصرے



تبصرہ کریں