پوپ کورن کیسے بنتا ہے؟ 'سلو موشن' میں

کسی بھی چیز کو 'سلو موشن' میں دیکھنا بہت دلچسپ ہوتا ہے۔ یوٹیوب پر کام کرنے والے وارپڈ پرسیپشن نے ایک نئی وڈیو میں اسے ثابت کیا ہے بلکہ اسے 'شاہکار' قرار دیا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔ یہ وڈیو ہے مکئی کے ایک دانے کے پوپ کورن بننے کی۔

وارپڈ کے میٹ مکا کہتے ہیں کہ "میرا ماننا ہے کہ سلو موشن اور الٹرا سلو موشن وڈیوز ہمیں دنیا کا ایسا منظر فراہم کرتی ہیں جو عام طور پر ہماری نظروں سے اوجھل رہتا ہے لیکن حقیقت میں اس کا وجود ہوتا ہے۔ یہ وڈیوز انسانی آنکھ اور انسانی زاویہ نظر کی صلاحیت کو بڑھاتے ہیں۔"

یعنی یہ صرف پوپ کورن کی وڈیو نہيں بلکہ دنیا کو دیکھنے کا ایک الگ زاویہ ہے۔ ویسے وڈیو ہے بڑی مزیدار، آپ بھی دیکھیں:

فیس بک پر تبصرے



تبصرہ کریں