پاکستانی ٹرکوں پر نمودار ہونے والا "نیا ہیرو"

یادگار سے لے کر مجسمے تک، گانوں سے لے کر زندگی پر بننے والی فلم تک، دنیا بھر میں عالمی رہنماؤں کو مختلف انداز سے خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے اور کوشش کی جاتی ہے کہ انہیں عوام کے ذہنوں میں ہمیشہ زندہ رکھا جائے۔ لیکن عوام کے دلوں میں ہمیشہ وہ زندہ رہتے ہیں، جنہیں عوام یہ اعزاز خود بخشیں۔ پاکستان میں عوامی مقبولیت کا ایک منفرد انداز 'ٹرک آرٹ' ہے اور سابق صدر ایوب خان سے لے کر لوک فن کار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی اور جلال چانڈیو تک، سابق فوجی سربراہ راحیل شریف سے لے کر برطانیہ کی شہزادی ڈیانا تک، ایک طویل فہرست ہے جن کو یہ عوامی خراج تحسین ملا ہے اور اب اس میں ایک نیا اور حیران کن اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، کینیڈا کے ہر دل عزیز وزیر اعظم جسٹن ٹروڈیو!

جسٹن ٹروڈیو کی تصویر ٹرک پر آنے کی وجہ بلاشبہ یہی ہے کہ وہ امریکا اور یورپ کے دیگر ممالک میں تارکین وطن کے خلاف موجود لہر کے مقابلے میں آج بھی ان کے لیے خیر مقدمی رویہ رکھتے ہیں اور تنوع اور کثیر ثقافتی معاشرے کی بات کرتے ہیں۔ ایک ایسے موقع پر جب امریکا میں مختلف ممالک کے باشندوں کے داخلے پر پابندی لگی، جسٹن نے کہا کہ کینیڈا مہاجرین کا خیرمقدم کرے گا۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان اب وہ ایک سپر اسٹار بن چکے ہیں۔ ان کی مقبولیت کا اندازہ اس وڈيو سے لگایا جا سکتا ہے جس کے مطابق کینیڈا سے باہر انہیں سب سے زیادہ پاکستان کے شہر کراچی میں "لائیک" کیا گیا ہے:

فیس بک پر تبصرے



تبصرہ کریں