اے بی ڈیویلیئرز نے سارو گانگولی کا ریکارڈ توڑ ڈالا

جنوبی افریقہ کے مایہ ناز بلے باز اے بی ڈیویلیئرز نے صرف 205 ایک روزہ اننگز میں 9000 سے زائد رنز بنا کر سارو گانگولی کا ریکارڈ توڑ دیا۔ سابق بھارتی کپتان کو کم ترین مقابلوں میں یہ سنگ میل عبور کرنے کا اعزاز حاصل تھا۔

اے بی ڈیویلیئرز دنیائے کرکٹ کے 18ویں اور جنوبی افریقہ کے دوسرے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ایک روزہ کرکٹ میں 9000 سے زائد رنز بنائے۔ ان سے قبل پروٹیز کی جانب صرف ژاک کیلس ہی یہ سنگ میل عبور کرپائے تھے۔ 33 سالہ اے بی ڈی ڈیویلیئرز سے قبل تیز ترین 9 ہزار رنز بنانے کا اعزاز سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کے پاس تھا جنہوں نے 228 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا۔ لیکن ڈیولیئرز نے گنگلولی سے 23 اننگز کم یعنی صرف 205 اننگز میں 53.96 کی اوسط اور 99.94 کے بہترین اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

اس سے قبل اے بی ڈیویلیئرز تیز ترین 8000 رنز بنانے کا بھی ریکار اپنے نام کرچکے ہیں۔ ان کے اس ریکارڈ کو اگر کسی سے خطرہ ہے تو وہ بھارت کے موجودہ قائد ویرات کوہلی ہیں۔ ویرات نے 171 اننگز کھیل کر 7755 رنز بنا لیے ہیں اور انہیں یہ ریکار اپنے نام کرنے کے لیے اگلی 10 اننگز میں مزید 245 رنز درکار ہیں۔

فیس بک پر تبصرے



تبصرہ کریں