30 ہزار وولٹ جھٹکا کھانے والا شخص زندہ بچ گیا

آپ نے ٹام اینڈ جیری کارٹون میں اکثر ٹام اور جیری کو بجلی کے جھٹکوں سے کڑک ہو کر بھنتے ہوئے دیکھا ہوگا۔ لیکن کیا آپ نے کبھی حقیقت میں تصور کیا کہ بجلی کا معمولی سا جھٹکا ایک انسان پر کیا اثرات مرتب کرسکتا ہے؟ شاید کم ہی لوگ جانتے ہوں گے کہ برقی رو انسان کو پاگل کرنے کے علاوہ اس کی جان بھی لے سکتی ہے۔ لیکن ایک شخص کے ساتھ کچھ عجیب و غریب ہی معاملہ پیش آیا۔

اس شخص کو ناجانے کیا سوجھی کہ وہ بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا۔ قریباً 100 فٹ بلندی پر اسے بجلی کا ایسا جھٹکا لگا کہ وہ کھمبے پر اپنی گرفتار برقرار نہ رکھ سکا اور نیچے گرنے لگا۔ اس دوران کم از کم دو مرتبہ اس کا جسم 30 ہزار وولٹ کے تاروں سے بھی ٹکرایا لیکن پھر بھی زندہ سلامت بچ گیا۔ اس واقعہ کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح بجلے کے جھٹکے اور دھماکے کے ساتھ وہ شخص کھمبے سے اپنی گرفت کھو بیٹھا۔

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ بجلی کے پہ در پہ جھٹکوں اور اتنی بلندی سے زمین پر گرنے کے باوجود اس شخص کے اوسطان خطا ہوئے نہ ہی کوئی ہڈی ٹوٹی۔ البتہ بجلی کے جھٹکوں کی وجہ سے اس کے جسم میں جلنے کے نشانات پڑ گئے۔

فیس بک پر تبصرے



تبصرہ کریں