ہیلی کاپٹر ٹاور سے ٹکرا گیا؛ 5 افراد ہلاک

ترکی کے دارالحکومت استنبول میں ایک ہیلی کاپٹر نزدیکی ٹی وی ٹاور سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں پانچوں مسافر ہلاک ہوگئے۔ سکروسکی S-76 نامی ہیلی کاپٹر کو ہونے والے حادثے کی وجہ شدید دھند کو بتایا جارہا ہے۔ اس ہیلی کاپٹر میں دو پائلٹ اور روسی شہریوں سمیت سات افراد سوار تھے۔

ہلاک ہونے والے روسی شہریوں کے نام الیکسینڈر وینن، آئیگور کوچرگن، لودمینا چروا اور الینا بدراگا بتائے گئے ہیں۔ اس ہیلی کاپٹرمیں سلیم اوزن بھی سفر کر رہے تھے جو ایک معروف تعمیراتی ادارے کے سربراہ ہیں۔

t2

گورنر وسیپ ساہن نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر استنبول اتاترک ہوائی اڈے سے اڑا تھا اور کچھ ہی دیر بعد ضلع بویوک چکمہجے میں گر گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ اس ضلع میں اندم ٹی وی ٹاور موجود ہے جس کی لمبائی 236 میٹر بتائی جاتی ہے۔

مقامی خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر نے صبح 11 بج کر 16 منٹ پر پرواز بھری اور صرف پانچ منٹ بعد ہی حادثے کا شکار ہوگیا۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ پہلے ہیلی کاپٹر ٹاور سے ٹکرایا اور پھر ہائی وے پر آ گرا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہائی وے پر ہیلی کاپٹر کے ٹکڑے بکھرے ہوئے ہیں اور اسی وجہ سے عام ٹریفک کی آمد و رفت بند کردی گئی ہے۔

t3

نزدیکی علاقوں سے ہائی وے کے اوپر گہرے دھویں کے بادل دیکھے جاسکتے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ ہیلی کاپٹر اجزاجی‌باشی گروپ آف کمپنیز کی ملکیت تھا جو وترا ایشیا کی بھی مالک ہے۔

فیس بک پر تبصرے



تبصرہ کریں