بارسلونا کی جیت پر کمنٹیٹرز کے جذبات بے قابو ہوگئے

ایشیا کپ 2012 کے فائنل میں شکست کے بعد بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کا رونا دھونا تو آپ کو یاد ہوگا۔ اگر نہیں، تو ایشیا کپ 2014 میں شاہد آفریدی کے ہاتھوں بنگلہ دیش کی دھلائی اور اس دوران بنگالی لڑکیوں کا ماتم تو بالکل نہیں بھولیں گے۔

کرکٹ میں ایسے جذباتی مناظر شاذ و نادر ہی دیکھنے کو ملتے ہیں لیکن دیگر سنسنی سے بھرپور کھیلوں بشمول فٹ بال میں ایسے کئی واقعات موجود ہیں۔ کھلاڑی اور ناظرین تو ایک طرف بعض اوقات تو تجزیہ کار بھی اپنے جذبات قابو میں نہیں رکھ پاتے۔

گزشتہ روز بارسیلونا کی فٹ بال ٹیم نے چیمپئن لیگ کی تاریخ میں سب سے بڑا کم بیک کیا۔ انہوں نے کھیل کے آخری سات منٹ میں 3 گول داغ کر نہ صرف 4-0 کے خسارے کو پورا کیا بلکہ اگلے راؤنڈ میں جگہ بھی بنالی۔

بارسیلونا کی فٹ بال ٹیم کھیل کے آخری لمحات میں جس انداز سے کھیلی وہ تو قابل دید ہے ہی، لیکن اس سے بھی زیادہ دلچسپ میچ کے تجزیہ کاروں کا ردعمل ہے جس نے آخری چند منٹ کو یادگار بنا دیا۔ اس ویڈیو میں استعمال کی جانے والی زبان شاید آپ سمجھ نہ پائیں، لیکن کمنٹیٹرز کے جذبات کو سمجھنے کے لیے اس کی ضرورت بھی نہیں!

فیس بک پر تبصرے



تبصرہ کریں