سری لنکن اسپنر رنگانا ہیراتھ کا منفرد ریکارڈ

سری لنکن کھلاڑی رنگانا ہیراتھ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں بائیں ہاتھ سے اسپن کروانے والے کامیاب ترین گیند باز بن گئے۔ انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف جاری ٹیسٹ مقابلے میں 9 وکٹیں حاصل کیں اور یوں وہ مجموعی طور پر 79 ٹیسٹ میں 366 وکٹوں کے ساتھ سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے دائیں ہاتھ کے اسپنر بن گئے ہیں۔

اس سے قبل یہ اعزاز نیوزی لینڈ کے اسپنر ڈینیل وٹوری کو حاصل تھا۔ ڈینیل وٹوری نے بائیں ہاتھ سے اسپن گین بازی کرتے ہوئے 362 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ یاد رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں بائیں ہاتھ کے کامیاب ترین گیند باز وسیم اکرم ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کییریئر میں 414 کھلاڑیوں کو اپنی برق رفتار گیند بازی سے پویلین کی راہ دکھائی۔

رنگانا یراتھ نے بنگلہ دیش کے خلاف حتمی اننگز میں 59 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں۔ یہ ان کے کیریئر میں 29واں موقع ہے کہ جب انہوں نے 5 یا زائد وکٹیں حاصل کی ہوں۔ ان کے علاوہ آسٹریلیا کے تیز گیند باز گلین میک گرا بھی اتنی ہی مرتبہ یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

سری لنکا ہی کے مرلی دھرن ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں سب سے زیادہ 67 مرتبہ 5 یا زائد وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔ ان کے بعد آسٹریلیا کے شین وارن 37 مرتبہ، نیوزی لینڈ کے رچرڈ ہیڈلی 36 مرتبہ اور بھارت کے انیل کمبلے 35 مرتبہ بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

فیس بک پر تبصرے



تبصرہ کریں