پاکستان کے پانچویں کھلاڑی پر پابندی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں مبینہ فکسنگ کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں اور تازہ اطلاعات کے مطابق اس ضمن میں بلے باز شاہزیب حسن پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ناصر جمشید، شرجیل خان، خالد لطیف اور محمد عرفان پہلے ہی پابندی کا شکار ہوچکے ہیں۔

کراچی کنگز کے اوپنر شاہزیب حسن پر الزام ہے کہ انہوں نے مشکوک افراد کے رابطہ کرنے پر بروقت کرکٹ بورڈ کو آگاہ نہیں کیا۔ اس کے علاوہ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ شاہزیب نے مشکوک افراد کی یدیگر کھلاڑیوں سے ملاقات کی راہ ہموار کی۔ یوں وہ پی سی سی انسداد بدعنوانی قوانین کی شق 2.1.4، 2.4.4 اور 2.4.5 کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں۔ پی سی بی کی جانب سے 14 روز میں اظہار وجوہ کا نوٹس بھی ارسال کریا گیا ہے۔

شاہزیب حسن نے اب سے چھ سال قبل بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ انہوں نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2009 میں بھی حصہ لیا تاہم علاقائی کرکٹ میں غیر تسلی بخش کارکرگی کے باعث قومی ٹیم سے باہر کردیئے گئے۔ 2009 اور 2010 کے دوران شاہزیب 3 ایک روزہ اور 10 ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ پی ایس ایل کے سیزن 2 میں انہیں دو میچز میں کراچی کنگز کی طرف سے کھیلنے کا موقع تاہم دونوں ہی مرتبہ ناکام ثابت ہوئے۔

فیس بک پر تبصرے



تبصرہ کریں