ڈیل اسٹین سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے ساؤتھ افریقن بن گئے

سنچورین میں پاکستان کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین نے اپنے کیریئر کی 422 ویں وکٹ حاصل کرلی ہے اوریوں جنوبی افریقہ کے لیے سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

انہوں نے پاکستان کے فخر زمان کو سلپ میں کیچ آؤٹ کراکے سیریز میں اپنا پہلا شکار حاصل کیا اور یوں عظیم شان پولاک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے جنوبی افریقہ کی تاریخ کے کامیاب ترین باؤلر بنے۔ پولاک کا 421 وکٹیں لینے کا قومی ریکارڈ 10 سال تک قائم رہا جو بالآخر ایک اور عظیم باؤلر اسٹین کے ہاتھ لگ گیا ہے۔

واضح رہے کہ 35 سالہ اسٹین ایڑی کی تکلیف سے نجات پا کر رواں سال ہی کرکٹ میں واپس آئے ہیں ۔ وہ کندھے اور ران کے پٹھوں کی تکلیف کے بھی شکار رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ گزشتہ دو سال میں انہوں نے صرف سات ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں ۔ خدشہ ہے کہ وہ انفرادی کیریئر کے 100 ٹیسٹ کھیلنے کے بعد ریٹائرمنٹ لے لیں گے۔

فیس بک پر تبصرے



تبصرہ کریں