دنیا کے کرپٹ ترین ملکوں کی فہرست جاری

ورلڈ اکنامک فورم نے اپنا سالانہ کرپشن انڈیکس جاری کردیا ہے جس میں دنیا کے سب سے زیادہ کرپٹ ممالک کی درجہ بندی بھی شامل ہے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے "کرپشن پرسپشن انڈیکس" کی مدد سے بنائے گئے ایک طریقے کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم نے ایک سے 100 تک کے نمبروں کی بنیاد پر کسی ملک میں کرپشن کی سطح کا اندازہ لگایا ہے۔ 100 نمبر کا مطلب ہے کہ ملک میں کرپشن نہیں ہے جبکہ صفر کا مطلب ہے سب سے زیادہ کرپشن۔

اس فہرست پر نظر ڈالیں تو پتہ چلتا ہے کہ سب سے زیادہ کرپٹ ممالک افریقہ، وسطی امریکا اور مشرق وسطیٰ میں واقع ہیں کہ جہاں کمزور قانون اور سرکاری نظام اور بڑے پیمانے پر غربت کرپشن کو ہوا دے رہے ہیں۔ جیسا کہ یمن ہے کہ جہاں بدترین خانہ جنگی نے ملک کو لپیٹ میں لیا ہوا ہے اور یوں وہ سب سے زیادہ کرپٹ ممالک میں شامل ہے۔ لیکن حیران کن طور پر دنیا کی چند بہت بڑی معیشتیں بھی اس فہرست میں موجود ہیں۔ آئیے دنیا کے 32 سب سے زیادہ کرپٹ ممالک کی فہرست دیکھتے ہیں، جن کا اسکور 30 یا اس سے کم ہے۔ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ پاکستان اس فہرست میں شامل ہوگا؟

32۔ سیرالیون


31۔ ایران


30۔ یوکرین


29۔ گیمبیا


28۔ روس


27۔ پیراگوئے


26۔ میکسیکو


25۔ لاؤس


24۔ کرغزستان


23۔ ڈومینکن جمہوریہ


22۔ ہونڈیورس


21۔ گوئٹے مالا


20۔ بنگلہ دیش


19۔ ماریطانیہ


18۔ لبنان


17۔ کینیا


16۔ گنی


15۔ نائیجیریا


14۔ یوگینڈا


13۔ نکاراگوا


12۔ کیمرون


11۔ موزمبیق


10۔ ہیٹی


9۔ برونڈی


8۔ زمبابوے


7۔ عوامی جمہوریہ کانگو


6۔ کمبوڈیا


5۔ تاجکستان


4۔ چاڈ


3۔ انگولا


2۔ وینزوئیلا


1۔ یمن

فیس بک پر تبصرے



تبصرہ کریں