کھلاڑیوں میں کوکین کا بڑھتا ہوا استعمال

انگلینڈ کے فٹ بالرز میں منشیات کا استعمال بہت حد تک پھیلا ہوا ہے۔ یونیورسٹی آف چیسٹر کے پروفیسر ایون ویڈنگٹن نے کھیلوں میں منشیات کے استعمال پر تحقیق کرنے پر کئی دہائیاں صرف کی ہیں، انہوں نے 2005ء میں ایک سروے کیا تھا جس میں کھلاڑیوں نے بغیر نام ظاہر کیے بتایا تھا کہ کھلاڑیوں میں منشیات کا استعمال عام ہے۔

ویڈنگٹن کے مطابق فٹ بال ایسوسی ایشن منشیات کے ٹیسٹ کو سنجیدہ نہیں لیتی۔ ان کا یہ تبصرہ اس لیے اہم ہے ایک خبر کے مطابق انگلینڈ کے ایک انٹرنیشنل کھلاڑی کو ایک کرسمس پارٹی کے دوران کوکین کے استعمال پر نائٹ کلب سے نکال دیا گیا تھا۔ اس خبر پر انگلینڈ کی فٹ بال گورننگ باڈی نے جائے وقوعہ پر موجود گواہان کو طلب کرلیا ہے۔ تحقیق کے مطابق سب سے زیادہ استعمال ہونے والی منشیات کوکین اور حشیش ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ میں بھی کئی بار منشیات کے اسکینڈلز جنم لے چکے ہیں جن میں وسیم اکرم سے لے کر شعیب اختر اور محمد آصف سے لے کر عبد الرحمٰن تک کئی کھلاڑیوں کے نام آ چکے ہیں۔

فیس بک پر تبصرے



تبصرہ کریں