سی وِیز میں کی جانے والی سب سے عام غلطی

آپ کا CV یا Resume وہ پہلا تاثر قائم کرتا ہے جو کسی بھی ادارے میں ملازمت حاصل کرنے کے لیے آپ دینا چاہتے ہیں۔ پوری CV میں ایک غلط لفظ بھی چلا گیا تو جانے سے پہلے ہی آپ کے نااہل ہونے کا تاثر دے گا۔ ایک سروے میں 300 سینیئر منیجرز نے بتایا کہ 63 فیصد ادارے ملازمت کے اُن خواہشمندوں کی درخواستیں رد کر دیتے ہیں کہ جن کی CV میں ایک یا دو الفاظ کے ہجے غلط ہوں۔

CVs میں زیادہ تر غلطیاں وہ ہوتی ہیں جو اسپیل چیکر نہیں پکڑ پاتے۔ ان میں سب سے زیادہ عام غلط حیران کن طور پر ایک سادہ سے لفظ کی ہے۔ ایک ماہر کے مطابق سب سے عام غلط ہجے "lead" کو "led" لکھنا ہے۔ اگر آپ اپنی موجودہ ملازمت کے بارے میں بات کر رہے ہیں تو "lead" بہتر لفظ ہے جو کہ صیغۂ حال ہے۔ اگر ماضی کی بات ہو رہی ہے تو "lead" کا ماضی کا صیغہ "led" استعمال کریں۔ کیونکہ یہ دونوں لفظ حقیقتاً موجود ہیں اس لیے اسپیل چیکر انہیں غلط ظاہر نہیں کرتا۔

دیگر عام غلطیوں میں "definately" کو "definitely"  لکھنا بھی شامل ہے جو خوش قسمتی سے اسپیل چیک پکڑ لیتا ہے۔ اس کے علاوہ "judgement"  کا لفظ امریکی اور برطانوی انگریزی میں مختلف ہجے رکھتا ہے برطانوی انگریزی میں درمیان میں e شامل ہے جبکہ امریکی انگریزی میں "judgment" کو ترجیح دی جاتی ہے۔

ایسی کسی بھی غلطی سے بچنے اور ملازمت ملنے کے امکانات کو بڑھانے کے لیے ہمیشہ اپنی CV کو پروف ریڈ کریں۔ دھیرے دھیرے سے بلند آواز میں پڑھنے میں چند منٹ لگیں گے لیکن ایک بڑا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ یہ انٹرویو کے لیے طلب کیے جانے یا پہلے ہی مرحلے پر مسترد ہو جانے کے درمیان فرق ثابت ہو سکتا ہے۔

فیس بک پر تبصرے



تبصرہ کریں