فیس بک پر سب سے زیادہ جعلی خبریں کون پھیلاتے ہیں؟

فیس بک پر جعلی خبریں پھیلانے میں سب سے آگے 65 سال سے زیادہ عمر کے افراد ہیں۔

نیو یارک یونیورسٹی اور پرنسٹن یونیورسٹی کے محققین نے جائزہ لیا ہے کہ 2016ء کے امریکی صدارتی انتخابات کے دوران فیس بک پر "فیک نیوز" پھیلانے میں سب سے بڑا کردار انہی "بزرگوں" کا تھا، جن کی اکثریت حکمران ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھتی ہے۔

نتائج نے ظاہر کیا کہ شیئر کرنے والے بیشتر افراد 65 سال سے زیادہ کے قدامت پسند تھے، جن میں 18 سے 29 سال کی عمر کے افراد کے مقابلے میں شیئر کرنے کی عادت بھی 27 گنا زیادہ  ہے۔

تحقیق  کے نتائج زیادہ کرتے ہیں کہ ڈجیٹل میڈیا کی سوجھ بوجھ کا تعلق عمر سے ہے، یعنی زیادہ عمر کے افراد کو یہ چیزیں سیکھنے کے لیے مزید کوششیں کی جانی چاہئیں ۔

فیس بک پر تبصرے



تبصرہ کریں