سیب ہمیشہ فریج میں رکھیں

باورچی خانے کی کسی ٹوکری میں سیب رکھنا اچھا بھی لگتا ہے اور آپ کو روزانہ یاد بھی دلاتا ہے کہ ایک سیب روزانہ کھائیں، ڈاکٹر کو دُور بھگائیں۔ لیکن واضح رہے کہ فریج کے بجائے باہر رکھنے سے سیب جلد خراب ہو جاتا ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق عام درجہ حرارت پر رکھنے سے سیب ایک ہفتے تک چل سکتا ہے لیکن اگر آپ اسے ریفریجریٹر میں رکھیں گے تو اس کی عمر ایک سے دو ماہ تک بڑھ سکتی ہے۔ اس سے خوراک کے ضائع ہونے کے امکانات کا خاتمہ ہو سکتا ہے جو اس وقت کم از کم مغربی ملکوں میں بہت بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ برطانیہ میں اب یہ ضروری کردیا گیا ہے کہ سیب جیسی کھانے کی چیزوں کی پیکیجنگ پر لکھا جائے کہ ریفریجریٹر میں محفوظ کریں۔

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ سیب کو آخر کتنی ٹھنڈک چاہیے؟ سادہ سا جواب ہے اتنی ٹھنڈک جس میں وہ جم نہ جائے۔ 31 سے 35 ڈگر ی فارن ہائٹ کے درمیان بہتر ہے کیونکہ 29 ڈگری فارن ہائٹ سے سیب جمنا شروع ہو جاتا ہے۔

یہ بھی یاد رکھیں کہ سیب کو فریج میں علیحدہ رکھنا ہے کیونکہ یہ ethylene خارج کرتے ہیں جو دوسرے پھلوں اور سبزیوں کو خراب کرتی ہے۔

ایک ماہر کا کہنا ہے کہ سیب جتنا چھوٹا ہوگا، اس کا چھلکا اتنا ہی موٹا ہوگا یعنی وہ زیادہ عرصے تک محفوظ رہ سکتا ہے۔ پھر جن سیبوں کے ذائقے میں کھٹاس ہو وہ میٹھے سیبوں کے مقابلے میں زیادہ چلتے ہیں۔

فیس بک پر تبصرے



تبصرہ کریں