یہ الفاظ اپنے CV میں ہرگز نہ لکھیں

CV یا ریزیومے کسی بھی نئے ادارے میں آپ کا پہلا تعارف ہوتا ہے۔ وہ کہتے ہیں نا کہ پہلا تاثر دیرپا تاثر ہوتا ہے، اگر کسی ادارے میں آپ کا پہلا تاثر ہی اچھا نہ جائے تو عین ممکن ہے کہ آپ کو دیرپا تاثر قائم کرنے کا موقع ہی نہ ملے۔ اس لیے CV میں کمزور اور غیر ضروری الفاظ کا استعمال آپ کے کیریئر کو خطرے سے دوچار کر سکتا ہے۔ عام طور پر ہمارے ہاں ملازمت کے خواہشمند افراد اپنے CV میں ایسے الفاظ استعمال کرتے ہیں جن کا فائدہ تو کوئی نہیں البتہ نقصان زیادہ ہے۔

بدقسمتی سے لوگ اپنی CVs میں شیخی بگھار جاتے ہیں، یہ ذاتی برانڈنگ کا سب سے بھیانک طریقہ ہے۔ یاد رکھیں جب آپ شیخی بگھاریں گے تو تاثر لازماً زائل ہوگا اور تاثر دھیما پڑتے ہی آپ کے امکانات صفر ہو جائیں گے۔ آپ خود کو اسمارٹ سمجھتے ہیں یا باصلاحیت، کسی کو اس سے فرق نہیں پڑتا کیونکہ اپنے بارے میں آپ کی رائے کبھی خراب نہیں ہوگی۔ اہمیت اس بات کی ہے کہ آپ کی CV پڑھنے والا شخص یہ تاثر قائم کرے۔

آئیے آپ کو ایسے الفاظ کے بارے میں بتاتے ہیں جن کو CV میں استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

1. smart

2. savvy

3. senior-level

4. strategic

5. insightful

6. talented

7. multi-skilled

8. bottom-line oriented

9. motivated

10. high-powered

11. disruptive

12. innovative

13. out-of-the-box

14. creative

15. visionary

16. accomplished

17. groundbreaking

18. acclaimed

19. renowned

20. esteemed

21. intelligent

22. gifted

23. influential

24. world-class

25. superior

اب آپ کہیں گے کہ یہ سب نکال دیں تو اپنے بارے میں کیا لکھیں؟ کچھ اس طرح لکھا جا سکتا ہے "میں 2015ء میں کمرشل ریئل اسٹیٹ فائنانس نے پراپرٹی مینجمنٹ میں منتقل ہوا اور یہ چیلنج مجھے پسند آیا۔ اس وقت میں شہر کے مرکز میں دو دفتری عمارات کو سنبھال رہا ہوں کہ جن میں 45 دفاتر ہیں۔ ان کی مجموعی دیکھ بھال، تعمیر اور ڈیزائن میری ذمہ داری ہے۔ میں ایک اچھی کسٹمر کیئر اور ان کے مسائل کی پیروی پر فخر محسوس کرتا ہوں۔ اب 2019ء میں کیریئر میں مزید آگے بڑھنا چاہتا ہوں۔"

اگر آپ اپنے CV کے ابتدائیے میں اس طرح کا تعارف پیش کرتے ہیں تو یقین جانیں اسے پڑھنے والے کو بھی محسوس ہوگا کہ اس فرد میں کچھ نیا پن ہے اور یہ گھسے پٹے اور روایتی انداز اور الفاظ کا قائل نہیں۔ اس کے بعد آپ اپنے تعلیمی و پیشہ ورانہ تجربے کو بیان کرنا ہوگا، جس میں سب سے تازہ ملازمت اوپر اور اس کے بعد پچھلی ملازمتوں کا مختصر احوال پیش کرنا ہوگا۔

فیس بک پر تبصرے



تبصرہ کریں