کینیڈین وزیر اعظم کا ہم شکل افغانی

افغان گلوکار عبد السلام مفتون کی شکل و صورت کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو سے بہت زیادہ ملتی ہے، جس کی وجہ سے وہ ملک میں ایک مشہور شخصیت بن گئے ہیں۔

28 سالہ گلوکار تب معروف ہوئے جب وہ موسیقی کے مقابلے "افغان اسٹار" میں شرکت کے لیے دارالحکومت کابل آئے۔ ایک خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں عبد السلام نے کہا کہ لوگ مجھے افغانستان کا جسٹن ٹروڈو بولتے ہیں۔ جب سے کابل آیا ہوں کافی مشہور ہو گیا ہوں اور لوگ میرے ساتھ تصویریں کھنچواتے ہیں۔

گلوکار کی 47 سالہ کینیڈین وزیر اعظم سے مشابہت مقابلے میں ان کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔ شو کے ایک جج قیس الفٹ کے مطابق ان کے جیتنے کے امکانات کافی ہیں کیونکہ وہ واحد امیدوار ہیں جن کو اتنی شہرت مل رہی ہے۔

مفتون نے اپنے کیریئر کا آغاز شادیوں میں گلوکاری سے کیا اور اب ان کی نظریں بہت آگے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ "میری خواہش ہے کہ وزیراعظم ٹروڈو مجھے کینیڈا بلائیں اور میں تقریب میں افغان گانے پیش کروں۔

فیس بک پر تبصرے



تبصرہ کریں