ان تصویروں میں جانور تلاش کرکے دکھائیں

یہ دراصل چھپن چھپائی کا کھیل ہے، تو کیا آپ کھیلنے کے لیے تیار ہیں؟ کیموفلاج کی بہترین مثال ہیں یہ جانور جو ان تصویروں میں چھپے ہوئے ہیں، آئیے ڈھونڈتے ہیں۔

برفانی تیندوا

اس تصویر پر ایک نظر ڈالنے سے پتہ نہیں چلتا کہ قدرت کا حسین شاہکار برفانی تیندوا ان پتھروں پر بیٹھا ہوا ہے۔ذرا غور سے پتھروں کے درمیان دیکھیں۔


کینگرو

اگر آپ غور سے دیکھیں گے تو آپ کو گھاس میں آسٹریلیا کے اِس مشہور جانور کے کھڑے کان نظر آ سکتے ہیں، بالکل درمیان میں۔


بطخ

اس تصویر میں پانی کے کنارے پر گھاس کے ساتھ ایک بطخ چھپی ہوئی ہے۔ ایک مرتبہ پھر درمیان میں دیکھیں۔


خطرناک سانپ

اگر چھپنے کی مہارت سیکھنی ہوتو سانپ سے سیکھیں، یہ اس میں کمال رکھتے ہیں۔ ذرا اوپر والی تصویر میں دیکھیں، درمیان میں سانپ نظر آیا؟


جنگلی بلی

یہ وہ بلّی تو نہیں جسے ہم جانتے ہیں بلکہ یہ افریقہ کی خطرناک جنگلی بلّی ہے۔ تصویر میں ماں بلّی کو تو شاید آپ آسانی سے دیکھ لیں، لیکن کیا آپ کو پیارا سا بچہ نظر آ رہا ہے؟ ماں تصویر میں بالائی دائیں حصے میں ہے اور بچہ درمیان میں ایک شاخ کے پیچھے نظر آ رہا ہے۔


خرگوش

یورپی بھورا خرگوش چھپنے کے فن میں ماہر ہے۔ آپ کو نظر آیا؟ تصویر کے بائیں جانب دیکھیں، آپ سمجھ رہے ہیں کہ یہ کوئی کیچڑ یا مٹی پڑی ہے؟ جی نہیں، یہی خرگوش ہے جس سے اپنے کان بھی نیچے کیے ہوئے ہیں۔


تین ہرن

کیا آپ کو اس تصویر میں ہرن نظر آیا؟ ایک نہیں تین ہرن ہیں اس تصویر میں۔ ذرا ان شاخوں کے پیچھے دیکھیں۔


کالا کوّا

یہ کالا کوا ان سیاہ پتھریلی چٹانوں پر بیٹھا ہے اور نظروں کے سامنے ہو کر بھی اوجھل ہے۔


شاخ پہ الّو

کیا آپ کو اس خزاں رسیدہ درخت پر ایک الّو بیٹھا نظر آ رہا ہے؟ بھورے اور سفید رنگ کی وجہ سے وہ بہت اچھی طرح درخت میں چھپا بیٹھا ہے۔ذرا سب سے بڑی شاخ کے بائیں جانب دیکھیں، نظر آ جائے گا۔


سمندری بگلے

آپ مانیں یا نہ مانیں سمندری بگلوں کے دو بچے اس تصویر میں پتھروں کے درمیان چھپے بیٹھے ہیں۔ ذرا تصویر کے بائیں بالائی حصے میں دیکھیں۔ یہ دو سرمئی رنگ کے حصے پتھر نہیں بلکہ دو پروں سے بھرے ننھے بگلے ہیں۔


چھپی ہوئی چھپکلی

چھپکلی کشش ثقل کو ہرانے والا جانور ہے اور اس درخت پر بھی خوب مزید سے بیٹھا  ہے۔ نظر آیا؟ بائیں جانب سب سے بڑے تنے پر، آپ کی توقع سے کہیں بڑی ہوگی یہ چھپکلی۔


گلہری

یہ ننھی گلہری اپنے رنگوں کی وجہ سے ان سرخ و بھورے پتھروں میں اوجھل سی ہوگئی ہے۔ تصویر کے بالکل درمیان میں دیکھیں۔ آپ کو پشت پر سیاہ پٹی کی وجہ سے ایک گلہری نظر آئے گی۔

فیس بک پر تبصرے



تبصرہ کریں