بلندی کے خوف کو مات دینے والا، 700 فٹ سے چھلانگ لگانے والا سائیکلسٹ

یہ شاندار وڈیو اسکاٹ لینڈ کے BMX رائیڈر کو ظاہر کرتی ہے کہ جنہوں نے دبئی کو کھیل کا میدان بنایا ہوا ہے۔

26 سالہ کرس کائل نے ایک ہیلی کاپٹر سے برج العرب ہوٹل کے اوپر اتر کر بلندی کے خوف کو بھی مات دے دی ہے جو انہیں پوری زندگی رہا ہے۔

720 فٹ کی بلندی پر موجود برج العرب پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے اترنے کے بعد کائل نے ہوٹل کے اندر کا رخ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ "سارا سال میں ہیلی کاپٹر سے ہوٹل کی چھت پر لگائی جانے والی اس چھلانگ کے بارے میں پریشان رہا۔ مجھے بلندی سے خوف آتا ہے اس لیے میرے لیے یہ بہت خوفناک لمحہ تھا۔"

وڈیو میں کرس کو وائلڈ وادی واٹر پارک کی سلائیڈز پر بھی سائیکل چلاتے دیکھا جا سکتا ہے اور برج خلیفہ کے سامنے بھی اور اندر بھی یہاں تک کہ آخر میں وہ ایک کشتی کے ذریعے شہر کو پیچھے چھوڑ دیتے ہیں۔

ایسے عجیب و غریب کرتب ہمیشہ انرجی ڈرنک 'ریڈ بُل' کے تعاون سے پیش کیے جاتے ہیں کہ جنہیں دبئی ٹؤراِزم کا ساتھ حاصل تھا۔

فیس بک پر تبصرے



تبصرہ کریں