اپنی کار بیٹری کی زندگی دوگنی کریں

عموماً کاروں کی بیٹریاں چار سے چھ سال تک چلتی ہیں لیکن چند عوامل ان کی راہ میں آڑے آ سکتے ہیں جیسا کہ موسمی حالات، گاڑی کی قسم یا پھر آپ کی ڈرائیونگ کا انداز بھی۔ بہرحال، بیٹری ایسی چیز ہے جسے بالآخر بدلنا پڑتا ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ کہ آپ اس کی دیکھ بھال ہی نہ کریں۔ اگر اپنی بیٹری کی لائف دوگنی کرنا چاہتے ہیں تو یہ کام ضرور کریں۔

طویل فاصلے کی ڈرائیونگ کریں

موٹر ٹریڈ ایسوسی ایشن کے مطابق مسلسل مختصر سفر گاڑیوں میں لگی بیٹریوں کی چھوٹی زندگی کا سبب بنتا ہے۔ بیٹریاں لمبے سفر پر ریچارج ہوتی ہیں اور انہیں مسلسل آٹھ گھنٹے کے استعمال پر فُل چارج ملتا ہے۔ اگر ایک بیٹری کو فل چارج نہیں مل رہا تو منفی پلیٹوں پر سخت کرسٹل جمع ہو سکتے ہیں اور بیٹری کو مناسب چارج ملنے سے روک سکتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ روزانہ کی بنیاد پر آٹھ گھنٹے گاڑی چلائیں، لیکن اس کا مطلب ہے کہ آپ گاڑی میں لگے مددگار کنٹرولز کو استعمال کرنے میں خیال رکھیں۔ گاڑی کی لائٹیں، ہیٹر، اے سی اور ریڈیو سب بیٹری پر چلتے ہیں۔

عام درجہ حرارت پر رکھیں

عام طور پر بیٹریاں زیادہ تر درجہ حرارت جھیل لیتی ہیں لیکن انتہائی گرم  اور انتہائی سرد درجہ حرارت اسے نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ گرم درجہ حرارت میں بیٹری کا پانی بھاپ بن کر اڑ سکتا ہے، جس سے اوور چارجنگ کے مسائل جنم لے سکتے ہیں۔ اس سے بیٹری کی زندگی کم ہو جاتی ہے۔

کم درجہ حرارت سیلف ڈسچارج کا سبب بن سکتا ہے جس سے بیٹری بالآخر ڈیڈ ہو جائے گی۔ بیٹری کے الیکٹرولائٹس جم سکتے ہیں اور بیٹری کے کیس کے اندر اور باہر مسائل پیدا ہو جاتے ہیں۔ اگر آپ کی گاڑی سردیوں کے مہینے میں بند رہتی ہے تو  کوشش کریں کہ گاڑی کے لیے ایسی جگہ کا انتخاب کریں جہاں درجہ حرارت معمول کے مطابق ہو۔

بیٹری کی صفائی

بیٹری پر گلنے سڑنے کی علامات دیکھنا ضروری ہے، یعنی ایسے سفید پاؤڈر کا آ جانا جو بیٹری کی نوڈز اور کلیمپس پر آ جاتا ہے۔ آپ بیکنگ سوڈا، پانی اور برش سے بیٹری کی صفائی کر سکتے ہیں اور یہ تب ضروری ہے جب گلنے کا یہ عمل شروع نہ ہوا ہو۔ اس عمل کا مطلب ہوتا ہے کہ بیٹری کا وقت پورا ہو چکا ہے اور اب نئی بیٹری خریدیں لیکن صفائی کرتے رہنے سے اس کی عمر بڑھتی رہتی ہے۔

فیس بک پر تبصرے



تبصرہ کریں