‏F1 تا F12، یہ بٹن آخر کرتے کیا ہیں؟

کیا آپ کو بھی ہر کی بورڈ کی سب سے اوپر والی قطار میں F1 سے لے کر F12 تک کے بٹن دیکھ کر حیرت ہوتی ہے اور آپ سوال کے ذہن میں سوال ابھرتا ہے کہ آخر یہ بٹن کرتے کیا ہیں؟ ہو سکتا ہے آپ انہیں اپنے لیپ ٹاپ پر آواز یا اسکرین کی روشنی کو کم یا زیادہ کرنے کے لیے استعمال بھی کرتے ہوں لیکن درحقیقت ان بٹنوں کا کام کچھ اور ہے۔ آئیے کچھ اہم کام ہم آپ کو بتاتے ہیں:

F1

  • اگر F1 کو ونڈوز کے بٹن کے ساتھ ملا کر دبایا جائے تو help کھل جاتی ہے۔
  • مائیکروسافٹ کے اہم سافٹ ویئرز Word اور Excel میں جب کنٹرول اور F1 کو ساتھ دبایا جائے تو بالائی ribbon مینو ظاہر ہوتا/ چھپ جاتا ہے۔

F2

  • Alt + Ctrl + F2 مائیکروسافٹ آفس میں ڈاکیومنٹ لائبریری کھول دیتا ہے۔
  • ونڈوز ایکسپلورر میں ہوتے ہوئے F2 دبائيں تو یہ منتخب کردہ فولڈر یا فائل کا نام تبدیل کرنے یعنی اسے rename کرنے کی سہولت دیتا ہے۔

F3

  • ونڈوز ایکسپلورر میں ہوتے ہوئے یہ بٹن سرچ کا فیچر کھولتا ہے
  • Shift + F3 دبائیں تو Word میں آپ کو منتخب کردہ الفاظ UPPERCASE یا lowercase میں منتقل ہو جائیں گے۔
  • فائر فاکس اور کروم ویب براؤزرز میں F3 سے find کا فیچر کھل جاتا ہے۔

F4

  • Alt + F4 دبانے سے کھلی ہوئی ونڈوز بند ہو جاتی ہے۔
  • اگر آپ فائل  ایکسپلورر میں ہیں تو F4 دبانے سے آپ کا cursor ایڈریس بار میں چلا جائے گا۔

F5

  • یہ بٹن PowerPoint میں سلائیڈشو شروع کر دیتا ہے۔
  • کسی بھی انٹرنیٹ براؤزر میں پیج کو refresh کرنے کے لیے بھی اس بٹن کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔
  • مائیکروسافٹ آفس میں یہ بٹن Find and Replace کھولتا ہے۔

F6

  • مائیکروسافٹ Word استعمال کرتے ہوئے اگر آپ split screen میں ہیں تو F6 اگلے صفحے میں لے جاتا ہے۔
  • Ctrl + F6 آپ کو Word کے ڈاکیومنٹس کے درمیان باآسانی switch کرنے کی سہولت دیتا ہے۔

F7

  • Alt + F7 سے آپ مائیکروسافٹ Word میں اسپیلنگ اور گرامر چیک کر سکتے ہیں۔
  • Shift + F7 مائیکروسافٹ ورڈ میں Thesaurus کھول دیتا ہے۔

F8

  • Excel میں یہ arrow keys کے لیے extend modes کھول دیتا ہے۔
  • ونڈوز میں یہ safe mode کو کھولتا ہے۔

F9

  • مائیکروسافٹ Word میں Ctrl + F9 خالی fields شامل کر دیتا ہے۔
  • Word میں fields کو اپڈیٹ کرتا ہے۔

F10

  • مینیو بار کھولتا ہے۔
  • Word میں Ctrl + F10 دبائیں تو ونڈوز maximize ہوجاتی ہے۔
  • Shift + F10 وہی کام کرتی ہے جو رائٹ کلک کرتا ہے۔

F11

  • براؤزرز میں F11 سے آپ فُل اسکرین موڈ میں جا سکتے ہیں، اس سے باہر آنے کے لیے بھی یہی شارٹ کٹ دوبارہ منتخب کیجیے۔
  • Shift + F11 مائیکروسافٹ Excel میں نئی اسپریڈشیٹ شامل کر دیتا ہے۔

F12

  • Word میں اس سے Save As کھل جاتا ہے۔
  • مائیکرو سافٹ Word میں Shift + F12 ڈاکیومنٹ کو محفوظ کرتا ہے۔

فیس بک پر تبصرے



تبصرہ کریں