تاریخ کے مہنگے ترین فلیٹ کی 44 ملین ڈالرز میں فروخت

تاریخ میں کسی بھی مہنگا ترین فلیٹ پیرس میں 44 ملین ڈالرز میں فروخت ہو گیا ہے اور خریدا ہے کہ ایک کروڑ پتی صنعت کار نے کہ جو بریگزٹ کی وجہ سے برطانیہ چھوڑنا چاہ رہا ہے۔

یہ پچھلے ریکارڈ سے پورے 10   ملین ڈالرز  زیادہ ہے، اور فرانسیسی دارالحکومت میں متعدد بڑی کاروباری شخصیات کی رہائش گاہ بننے والی عمارات میں شامل ہوگئی ہے کہ جو برطانیہ چھوڑ رہے ہیں۔ گو کہ خریدار کا نام ظاہر نہیں کیا گیا لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ کہ وہ بریگزٹ کی وجہ سے برطانیہ میں درپیش غیر یقینی صورت حال کی وجہ سے ملک چھوڑ رہے ہیں۔

16 کمروں پر مشتمل یہ فلیٹ 1000 مربع میٹر پر محیط ہے اور ایفل ٹاور سے قریب واقع ہے۔ تہ خانے، ایک باغیچے اور گراؤنڈ اور پہلی منزل پر مشتمل یہ عمارت انقلابِ فرانس سے بھی زیادہ پرانی ہے۔

برطانیہ مارچ کے اختتام پر یورپی یونین سے باہر ہو جائے گا اور اس مرحلے پر فرانس کاروباری و  مالیاتی اداروں کی حوصلہ افزائی کے لیے متحرک ہیں اور یہی وجہ ہے کہ  کئی لوگ فرانس منتقل ہو رہے ہیں۔

2007ء میں فرانس کا ایک پینٹ ہاؤس فلیٹ ازبکستان کے سابق رہنما اسلام کریموف کی صاحبزادی نے 34  ڈالرز میں خریدا تھا۔ بعد ازاں منی لانڈرنگ کیس کی وجہ سے یہ فلیٹ ضبط کرلیا گیا اور نصف قیمت بعد بیچ دیا گیا۔

فیس بک پر تبصرے



تبصرہ کریں