مشہور شخصیات اپنے بچپن کے ساتھ

ارے نہیں نہیں، لیونارڈو ڈی کیپریو کو اپنے بچپن کا ہم شکل نہیں ملا بلکہ حقیقت میں مشہور شخصیات اور ان کی بچپن کی تصویروں کا ایک ناقابلِ یقین فوٹوشاپ ہے جو ڈچ آرٹسٹ آرڈ گیلنک نے بنایا ہے۔ انہوں نے فلمی و موسیقی کی دنیا کے چند بڑے ناموں کی ماضی و حال کی تصویروں کو کچھ اس طرح ملایا ہے گویا یہ شخصیتیں اپنے بچپن سے ملاقات کر رہی ہیں۔

63 سال کے میل گبسن کبھی کلین شیو نوجوان ہوتے تھے اور اب سفید و سرمئی داڑھی کے حامل ہیں لیکن آنکھوں میں چمک آج بھی وہی پرانی والی ہے۔


یہ تو 57 سالہ جارج کلونی کا کوئی چھوٹابھائی لگتا ہے۔ ویسے اس تصویر سے یہ تو ثابت ہوتا ہے کہ جارج پختہ عمر میں پہنچ کر زیادہ حسین اور باوقار ہو گئے ہیں۔


مشہور امریکی اداکار کلنٹ ایسٹ ووڈ اب 88 سال کے ہیں، وہ اپنی جوانی کے ساتھ کر کھڑے ہوکر کچھ ایسے لگتے ہیں۔


راک گلوکار بننے کے خواہش مند بونو نے کبھی سوچا بھی نہ ہوگا کہ ان کا مستقبل اتنا روشن ہے، پتہ ہوتا تو وہ نوجوانی میں ہی سن گلاسز پہن لیتے۔ بہرحال، 58 سال کی عمر میں تو U2 کے اس مشہور گلوکار کے لیے ایسے سن گلاسز لازمی ہیں۔


لیونارڈو ڈی کیپریو اب 44 سال کے ہیں اور عرصہ دراز سے اداکاری کی دنیامیں موجود ہیں۔ اس تصویر میں اپنے ہی کندھے پر ہاتھ رکھے کتنے اچھے لگ رہے ہیں۔


ہیریسن فورڈ نے تو اسٹار وارز فلم کے اپنے کردار کے ساتھ ویسے ہی کپڑے پہن کر تصویر لی ہے۔


میڈونا کو دیکھ کر لگتا نہیں کہ اب ان کی عمر 60 سال ہے، وہ آج سے 30 سال پہلے کی ایک تصویر کے ساتھ کھڑی ہے۔ دیکھ کر یقین نہیں آتا

فیس بک پر تبصرے



تبصرہ کریں