کوکا کولا کا نیا فلیور

کوکا کولا کے تخلیقی اذہان ایک نیا ذائقہ پیش کرنے کے لیے تیار ہیں جو دل اور ذہن بھی جیتے گا، ذائقے میں میدان بھی مارے گا، کمائے گا بھی خوب اور ممکنہ طور پر ڈاکٹروں کی بھی چاندی ہو جائے گی۔ یہ ہے 'اورنج ونیلا' فلیور جو ایک نیا فلیور ہے جو 25 فروری سے امریکا میں دستیاب ہوگا۔

عوام اس نئے فلیور کے بارے میں مختلف خیالات رکھتے ہیں، کچھ کو شدّت سے انتظار ہے اور چند ان غیر صحت بخش مشروبات سے خود کو دور ہی بھلا سمجھ رہے ہیں۔ لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر نیا فلیور بنانے کے لیے اورنج ونیلا کا انتخاب ہی کیوں کیا گیا؟

کوکا کولا کی برانڈ ڈائریکٹر کیٹ کارپینٹر کہتی ہیں کہ "ہم بے فکری کے دنوں کی اچھی یادیں لانا چاہتے ہیں، اس لیے ہم نے اورنج-ونیلا فلیور کے ملاپ کا انتخاب کیا جو دراصل نارنجی کے ذائقے والی اس ٹھنڈی برفیلی آئس کریم کی یاد دلائے گا جسے کھا کر ہم بڑے ہوئے، جس کے ساتھ کوک کا کلاسیکی انداز بھی ہوگا۔

فیس بک پر تبصرے



تبصرہ کریں