فیس بک چھوڑنے کے غیر متوقع فوائد

فیس بک چھوڑنے کی ویسے تو بہت سی وجوہات ہیں، جیسا کہ پرائیویسی کے حوالے سے خدشات اور غیر ضروری سیاسی اثر و رسوخ میں آنا وغیرہ، لیکن ایک نئی تحقیق کے مطابق فیس بک کو چھوڑ دینے کے دیگر کئی فوائد بھی ہو سکتے ہیں۔

اسٹینفرڈ یونیورسٹی اور نیو یارک یونیورسٹی کے محققین نے پایا ہے کہ فیس بک کو 'ڈی ایکٹیویٹ' کرنے سے صارفین کو اپنی آن لائن سرگرمی گھٹانے اور آف لائن سرگرمیاں بڑھانے میں مدد ملی ہے جیسا کہ اہل خانہ اور دوستوں کو وقت دینے میں اضافہ اور سیاسی اختلافات میں کمی۔

تحقیق میں 2,844 مختلف فیس بک صارفین کا انتخاب کیا اور ان میں سے نصف کو 102 ڈالرز دیے کہ وہ چار ہفتوں کے لیے اپنی فیس بک پروفائل بند کردیں۔ یہ کام نومبر 2018ء میں امریکا کے وسط مدتی انتخابات سے قبل کیا گیا۔ نتائج سے پتہ چلا کہ جن افراد نے اپنے اکاؤنٹ ڈی ایکٹیویٹ کیے تھے انہوں نے اوسطاً روزانہ ایک گھنٹہ بچایا۔ چند صارفین نے اس وقت کو ٹیلی وژن دیکھنے یا اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ وقت گزارنے میں۔ البتہ یہ ضرور ہے کہ یہ افراد سیاسی معاملات پر مختلف سوالات کے اتنے واضح جوابات نہیں دے سکے۔ لیکن یاد رکھیں کہ گھر والوں اور دوستوں کے ساتھ وقت گزارنا صحت اور زندگی کے لیے زیادہ اچھا ہے۔

فیس بک پر تبصرے



تبصرہ کریں