آپ کو شاید یقین نہ آئے لیکن یہ ایک کیک ہے

آسٹریلیا کی ایک خاتون نے کھانوں کے لیے بنائے گئے ایک فیس بک گروپ میں "KFC کھانے" کی یہ غیر معمولی تصویر شیئر کرکے دنیا کو حیران کردیا ہے۔ ایک مرتبہ دیکھیں لگتا ہے یہ KFC کا روایتی فرائیڈ چکن کھانا ہے جس کے ساتھ لوازمات بھی ہیں لیکن درحقیقت یہ تسمانیہ کی ایک خاتون کا بنایا گیا کیک ہے۔

ڈیوون پورٹ، تسمانیہ کی رہنے والی شوقین بیکر ایلس منرو نے بتایا کہ یہ کیک بنانے میں انہیں پانچ سے چھ گھنٹے لگے۔ فرائیڈ چکن کے لیے انہوں نے مڈکیک کو وائٹ چاکلیٹ میں ڈالا اور کارن فلیکس کے ساتھ ملا دیا۔ ٹوکری ونیلا اسپنج کیک کی بنی ہوئی ہے۔ کیک کو ڈھانپنے کے لیے سفید فونڈینٹ کا استعمال کیا گیا جبکہ اس پر ایڈیبل امیج لگایا گیا ہے جو انہوں نے اپنے ایڈیبل پرنٹر سے نکالا۔ چپس کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے خاتون نے فاسٹ فوڈ چین کے اصلی چپس بکس کو استعمال کیا۔ پھر پیلے رنگ کی فونڈینٹ سے فرائیز بنا کر اس میں ڈالی ہیں۔

خاتون کا کہنا ہے کہ انہوں نے کیک تفریحاً بنایا تھا کیونکہ وہ ایڈیبل پرنٹر کو استعمال کرکے اپنا تجربہ بڑھانا چاہ رہی تھی اور یہ کیک گھر والوں کے لیے بنایا گیا تھا۔

فیس بک گروپ میں بیشتر افراد کو تو یقین ہی نہیں آیا کہ یہ ایک کیک ہے جبکہ چند نے تو اسے اب تک کا دیکھا گیا بہترین کیک قرار دیا۔

فیس بک پر تبصرے



تبصرہ کریں