دنیا کی آدھی انتہائی غریب آبادی صرف 5 ملکوں میں

دنیا کے 736 ملین انتہائی غریب افراد میں سے آدھے صرف 5 ممالک میں رہتے ہیں۔ یہ پانچ ممالک کہ جن میں انتہائی غریبوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے بالترتیب بھارت، نائیجیریا، عوامی جمہوریہ کانگو، ایتھوپیا اور بنگلہ دیش ہیں۔ بدقسمتی سے یہ جنوبی ایشیا اور نیم صحراوی افریقہ میں سب سے زیادہ آبادی رکھنے والے ممالک بھی ہیں، یہی وہ خطے ہیں کہ جہاں دنیا کی 85 فیصد انتہائی غریب آبادی رہتی ہے۔ یعنی 2030ء تک عالمی غربت کے خاتمے اور اسے 3 فیصد سے بھی نیچے لانے کے لیے ہدف بالکل سامنے ہے کہ ان پانچ ممالک پر خاص زور دیا جائے۔

ورلڈ بینک کے مطابق غربت کی زیادہ شرح رکھنے والے ديگر ممالک پر سے نظر نہیں ہٹنی چاہیے۔ 2030ء کے لیے ان پانچ ممالک کے بارے میں لگائے گئے اندازے مختلف ہیں۔ انتہائی غربت یعنی ایک دن میں دو ڈالرز سے کم کمانے والے بنگلہ دیش اور بھارت میں 2030ء تک لگ بھگ ختم ہو جائیں گے لیکن نائیجیریا، کانگو اور ایتھوپیا میں یہ تعداد بڑھے گی۔ یعنی کہ انتہائی غربت دنیا کے تمام خطوں میں ختم ہو جائے گا سوائے نیم صحراوی افریقہ کے۔

فیس بک پر تبصرے



تبصرہ کریں