دنیا کی سب سے بڑی مکھی مل گئی، وہ بھی زندہ حالت میں

دنیا کی سب سے بڑی مکھی مل گئی ہے، وہ بھی دہائیوں تک انسانوں کی نظروں سے اوجھل رہنے کے بعد۔

ایک بالغ انسان کے انگوٹھےکےحجم کی یہ مکھی انڈونیشیا کے ایک دور دراز جزیرے سے ملی ہے۔ کئی دنوں کی تلاش کے بعد ماہرین نے واحد مادّہ مکھی پائی ہے جس کی انہوں نے تصاویر لیں اور فلم کشی کی۔

Wallace’s Giant Bee کے نام سے مشہور یہ مکھی برطانیہ کے مشہور ماہرِ طبیعیات اور مہم جو الفریڈ رسل والس سے موسوم ہے جنہوں نے 1858ء میں اس مکھی کے بارے میں بتایا تھا۔

سائنس دانوں نے 1981ء میں انڈونیشیا کے تین جزائر پر اس مکھی کے نمونے پائے تھے لیکن اس کے بعد اب تک اس مکھی کو زندہ حالت میں نہیں دیکھا گیا تھا۔ البتہ گزشتہ سال یہ پتہ چلا تھا کہ دو مکھیاں آن لائن فروخت کے لیے پیش کی گئی ہیں۔

جنوری میں ماہرین کی ایک ٹیم والس کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے انڈونیشیا کے  جزائر گئی تاکہ اس مکھی کو تلاش کرکے اس کی تصاویر لے سکے۔ یہ دریافت شمالی ملوکاز کے جزیروں پر ہوئی ہے کہ جس کے بعد یہ امید پیدا ہو چلی ہے کہ ان جزیروں پر دنیا کے نایاب ترین کیڑے اب بھی موجود ہیں۔

ڈھائی انچ پر محیط پروں کا پھیلاؤ رکھنے والی یہ دنیا کی سب سے بڑی مکھی ہے اور اس کی نسل خاتمے کے قریب ہے۔

فیس بک پر تبصرے



تبصرہ کریں