جاپانی خلائی جہاز شہابیے پر اُتر گیا

جاپان کے ایک خلائی جہاز نے پتھروں کے نمونے حاصل کرنے کے لیے ایک شہابیے پر کامیابی سے لینڈنگ کرلی ہے۔

ہایوبوسا-2 نامی یہ پروب شہابیہ ریوگو (Ryugu) پر پہلے سے  طے شدہ جگہ پر اترا ہے۔ یہ ساڑھے تین سال کا طویل سفر کرنے کے بعد جون 2018ء میں اس شہابیے پر پہنچا تھا اور 2020ء میں نمونے لے کر واپس زمین پر پہنچے گا۔

ایک کلومیٹر چوڑے اس شہابیے پر نمونے حاصل کرنے کے بعد اس نے 5 گرام کی ایک "گولی" 300 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے پتھریلی سطح پر فائر کی۔ یہ گولی دھات tantalum کی بنی ہوئی ہے اور سطح پر ٹکرانے سے جو ذرات اڑے ہیں وہ اس پروب کی جانب سے پکڑ لیے گئے ہیں۔

جاپانی خلائی ایجنسی Jaxa پچھلے سال اکتوبر میں اپنے پروب کو شہابیے پر اتارنا چاہ رہی تھی لیکن اس کی سطح پر حالات ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے اس فیصلے کو مؤخر کردیا گیا۔

فیس بک پر تبصرے



تبصرہ کریں