سونے کی کار جل کر خاک ہوگئی

برطانیہ کے ایک بزنس مین کے لیے اپنی سونے کی سپر کار کو جلتے ہوئے دیکھنا کیسا ہوگا؟ 22 سالہ لاک سیرا M6 موٹروے پر اپنی لیمبورگھینی گیلارڈو کار میں جا رہے تھے کہ اس میں سے دھواں نکلنے لگا اور کچھ ہی دیر میں اس میں آگ لگ گئی۔

وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ برمنگھم سے لندن جا رہے تھے کہ پٹرول کی بو آنے کی وجہ سے گاڑی روک کر اس سے نکل پڑے۔ وہ گولڈ پلیٹڈ گاڑی کو جلتا ہوئے دیکھتے رہے۔ آگ بجھانے والے عملے کی آمد اور آگ بجھانے کے بعد گاڑی کا ملبہ دیکھنا ایک افسوسناک منظر ہوگا۔

بزنس مین نے بتایا کہ وہ ابھی 10 ہزار پاؤنڈز سے گاڑی کی سروس کروا کر آئے تھے اور ایک گھنٹہ بعد ہی گاڑی تباہ ہوگئی۔ آن لائن ٹریڈنگ کمپنی کے ذریعے 2 لاکھ پاؤنڈز سالانہ کمانے والے لاک نے گیراج کی نااہلی کو الزام دیا اور کہا کہ وہ اس ڈیلرشپ کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔

برمنگھم میں رہنے والے لاگ کا کہنا تھا کہ ہم مرتے مرتے بچے۔ اگر ہم راستے میں نہ رکتے تو چلتی گاڑی میں نجانے کیا ہو جاتا۔ اب وہ قانونی کارروائی کرنے کا سوچ رہے ہیں۔

فیس بک پر تبصرے



تبصرہ کریں