251 روپے کے سستے ترین فون کی خصوصیات

اسمارٹ فون تیار کرنے والی بھارتی کمپنی، رنگنگ بیلز نے دنیا کا سستا ترین اسمارٹ فون، ’’ فریڈم 251‘‘ متعارف کروا دیا ہے، جس کی قیمت صرف 251بھارتی روپے ہے۔ یہ اسمارٹ فون کمپنی کی ویب سائٹ freedom251.com سے خریدا جاسکتا ہے، جو 18فروری سے شروع ہوچکی ہے۔ ذیل میں اسمارٹ فون ’’فریڈم 251‘‘ سے متعلق اہم معلومات پیش کی جا رہی ہیں:
(1) فریڈم 251 کی چار انچ بڑی ایچ ڈی ڈسپلے اسکرین کی پکسلز ریزولوشن 950x540 ہے۔
(2)اس ہینڈسیٹ کا پروسیسر 1.3 گیگا ہرٹز کواڈ کور ہے۔
(3)یہ اینڈرائڈ 5.1 لولی پاپ آپریٹنگ سسٹم پر چلتا ہے۔
(4)اس ڈیوائس کی ریم ایک جی بی اور انٹرنل اسٹوریج 8جی بی ہے، جسے مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 32 جی بی تک بڑھا جا سکتا ہے۔
(5)فوٹو گرافی کے لیے اسمارٹ فون میں 3.2ایم پی عقبی کیمرا اور سیلفی کے لیے 0.3 فرنٹ فیسنگ کیمرا موجود ہے، جبکہ کم روشنی میں فوٹو گرافی کے لیے فلیش کی مدد بھی فراہم کی گئی ہے۔
(6)فریڈم 251 بلاتعطل انٹرنیٹ برائوزنگ کے لیے 3G سپورٹ فراہم کرتا ہے۔
(7)یہ ہینڈ سیٹ پری لوڈڈ ایپس بھی پیش کرتا ہے، جو خواتین، کسانوں، مچھیروں اور عام صارفین کے لیے مفید ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں واٹس ایپ، فیس بک اور یو ٹیوب جیسی سماجی ایپس شامل ہیں اور آپ گوگل پلے اسٹور کی مدد سے دوسری ایپس بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
(8)اس کی بیٹری 1450 ایم اے ایچ ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ ایک چارج پر پورا دن کام کرتی ہے۔
(9)اسمارٹ فون کی ایک سال کی وارنٹی ہے اور رنگنگ بیلز کے پورے ملک میں 650 سروس سینٹر ہیں۔
(10)کمپنی نے یہ اسمارٹ فون بھارتی حکومت کے ’’ میک ان انڈیا‘‘ پروگرام کے تحت متعارف کروایا ہے۔

فیس بک پر تبصرے



تبصرہ کریں