حالاتِ حاضرہ

سونے کی کار جل کر خاک ہوگئی

برطانیہ کے ایک بزنس مین کے لیے اپنی سونے کی سپر کار کو جلتے ہوئے دیکھنا کیسا ہوگا؟ 22 سالہ لاک سیرا M6 موٹروے پر اپنی لیمبورگھینی گیلارڈو کار میں جا رہے تھے کہ اس میں سے دھواں نکلنے لگا اور کچھ ہی دیر میں اس میں آگ لگ گئی۔ وہ اپنے اہل خانہ کے

Read More

دنیا کی آدھی انتہائی غریب آبادی صرف 5 ملکوں میں

دنیا کے 736 ملین انتہائی غریب افراد میں سے آدھے صرف 5 ممالک میں رہتے ہیں۔ یہ پانچ ممالک کہ جن میں انتہائی غریبوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے بالترتیب بھارت، نائیجیریا، عوامی جمہوریہ کانگو، ایتھوپیا اور بنگلہ دیش ہیں۔ بدقسمتی سے یہ جنوبی ایشیا اور نیم صحراوی افریقہ میں سب سے زیادہ آبادی

Read More

فیس بک پر سب سے زیادہ جعلی خبریں کون پھیلاتے ہیں؟

فیس بک پر جعلی خبریں پھیلانے میں سب سے آگے 65 سال سے زیادہ عمر کے افراد ہیں۔ نیو یارک یونیورسٹی اور پرنسٹن یونیورسٹی کے محققین نے جائزہ لیا ہے کہ 2016ء کے امریکی صدارتی انتخابات کے دوران فیس بک پر "فیک نیوز" پھیلانے میں سب سے بڑا کردار انہی "بزرگوں" کا تھا، جن کی

Read More

دنیا کے امیر ترین جوڑے کی طلاق، اربوں ڈالرز داؤ پر

دنیا کا امیر ترین جوڑا اپنی راہیں جدا کر رہا ہے۔ ایمیزن کے مالک جیف بیزوس اپنی اہلیہ میک کنزی کو شادی کے 25 سال بعد طلاق دے رہے ہیں۔ اس کا اعلان انہوں نے ٹوئٹر پر ایک مشترکہ اعلان میں کیا۔ 54 سالہ بیزوس اور 48 سالہ میکنزی نے 90ء کی دہائی کے اوائل

Read More

دنیا کے کرپٹ ترین ملکوں کی فہرست جاری

ورلڈ اکنامک فورم نے اپنا سالانہ کرپشن انڈیکس جاری کردیا ہے جس میں دنیا کے سب سے زیادہ کرپٹ ممالک کی درجہ بندی بھی شامل ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے "کرپشن پرسپشن انڈیکس" کی مدد سے بنائے گئے ایک طریقے کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم نے ایک سے 100 تک کے نمبروں کی بنیاد پر کسی

Read More

امریکا نے ہلاکت خیز حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

چند روز قبل عراقی شہر موصل پر ہونے والے فضائی حملے کی ذمہ داری امریکا نے قبول کرلی ہے۔ اس حملے میں 100 سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملہ داعش کے رہنماؤں کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا تھا۔ امریکا کی جانب سے یہ

Read More

یوم پاکستان پر مقبوضہ کشمیر میں جوش و خروش

23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر صرف آزاد کشمیر میں ہی نہیں بلکہ مقبوضہ کشمیر میں بھی زبردست جوش و خروش دیکھا گیا۔ بھارت کی جانب سے تمام تر منفی ہتھکنڈوں کے باوجود یوم پاکستان منانے کے لیے خواتین کی علیحدگی پسند انجمن دختران ملت نے خصوصی پروگرام منعقد کیا۔ اس موقع پر

Read More

دھمکیاں دینے والا اسرائیلی نوجوان گرفتار

اسرائیلی پولیس نے 19 سالہ نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے جو مبینہ طور مختلف تنظیموں اور اداروں کو دھمکی آمیز پیغامات بھیجنے میں ملوث ہے۔ اس نوجوان کا نام اب تک ظاہر نہیں کیا گیا تاہم یہ بتایا گیا ہے کہ یہ نوجوان اسرائیل اور امریکا کی دہری شہریت رکھتا ہے۔ امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے

Read More

امریکی اتحادیوں کی بمباری سے 33 افراد جاں بحق

شام کے شہر رقہ میں امریکی اتحادی افواج کی بمباری سے اسکول تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 33 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ مقامی افراد نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اسکول کے ملبے سے لاشیں نکالنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ تباہ ہونے والے اسکول میں

Read More

فضائی سفر میں برقی آلات ساتھ رکھنے پر پابندی

امریکا جانے والی پروازوں میں مسافروں کو برقی آلات ساتھ رکھنے سے منع کردیا گیا ہے جس کے بعد موبائل فون اور ضروری طبی آلات کے سوا لیپ ٹاپ، ٹیبلیٹ، آئی پیڈ اور کیمرہ سمیت بیٹری سے چلنے والی کوئی بھی ڈیوائس دوران سفر ساتھ نہیں لے جائی جاسکتیں۔ امریکی حکومت کی جانب سے لگائی

Read More

مسرور ترین ممالک میں ناروے سرفہرست

اقوام متحدہ نے دنیا کے مسرور ترین ممالک کی سالانہ فہرست جاری کردی ہے جس میں ناروے سرفہرست ہے۔ اس رپوٹ سے پتہ چلا ہے کہ امریکیوں میں خوشی کا پیمانہ کم ہورہا ہے جبکہ برطانیہ پاکستان سمیت کئی ممالک میں صورتحال بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہے۔ گزشتہ سال مسرور ترین ممالک کی فہرست

Read More

شام نے اسرائیلی طیارہ مار گرایا

شامی افواج نے جمعے کے روز ایک اسرائیلی طیارے کو مار گرانے اور تین کو واپسی پر مجبور کردینے کا دعوی کیا ہے۔ یہ طیارے لبنان کے راستے دارالحکومت دمشق سے کچھ فاصلے پر موجودہ شہر تدمر پر حملے کے لیے شامی حدود میں داخل ہوئے تھے۔ اس سے قبل اسرائیلی فوج نے دعوی کیا

Read More

پاکستان اور چین مشترکہ میزائل پروگرام شروع کرنے پر رضامند

چینی اخبار گلوبل ٹائمز نے دعوی کیا ہے کہ چینی حکومت نے پاکستان کے ساتھ متعدد عسکری منصوبوں پر کام کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے جس میں مشترکہ کوششوں سے بیلسٹک، کروز اور زمین سے جہاز کو نشانے بنانے والے میزائلوں کی تیاری کا منصوبہ بھی شامل ہیں۔ پیپلز لبریشن آرمی کی راکٹ فورس

Read More

تاج محل پر حملے کا خدشہ

شدت پسند عسکری تنظیم داعش کی جانب سے تاج محل سیت بھارت کی دیگر تاریخی عمارات کو نشانے بنانے کی دھمکی دی گئی ہے جس کے بعد بھارتی حکام نے حفاظتی انتظامات کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی پولیس نے کہا ہے کہ انہیں داعش کے حمایت یافتہ ایک گروپ احوال امت

Read More

امریکی نوجوان، مہاجرین کو خطرہ نہیں سمجھتے!

امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخاب کو انتہا پسند نسل پرستوں کی فتح اور غیر ملکی تارکین وطن کے خلاف کامیاب ریفرنڈم تصور کیا جاتا ہے تاہم تازہ ترین تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ امریکا میں نوجوانوں کی اکثریت عراق اور شام سے آنے والے مہاجرین کو ملک کے لیے خطرہ نہیں سمجھتی۔ جنوری

Read More

دھمکیوں کے باعث مشہور شاپنگ مال بند

جرمن پولیس نے شہر کے مرکز میں واقع ایک مشہور شاپنگ مال کو بند کردیا ہے۔ شاپنگ مال اور اس سے ملحقہ پارکنگ کی بندش دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کرنے کی دھمکیوں کے بعد عمل میں آئی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال میونخ کے ایک شاپنگ مال میں دہشت گردی کا واقعہ

Read More

جنوبی کوریا کی صدر عہدے سے برطرف

جمعہ کے روز جنوبی کوریا کی عدالت عظمی نے خاتون صدر پارک جیون وئی کو عہدے سے برطرف کردیا ہے۔ عدالت نے انہیں بدعنوانی کے شبہ میں ملوث قرار دے کر یہ حکم جاری کیا ہے۔ عدالت کے متفقہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئندہ 60 روز کے اندر نئے صدارتی انتخابات کرائے جائیں۔

Read More

پاکستان کے لیے مختص حج کوٹے میں اضافہ

پاکستان کے لیے حج کوٹے میں اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد رواں سال 2017 میں پاکستان سے قریباً 1 لاکھ 80 ہزار افراد حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جا سکیں گے۔ یاد رہے کہ 2013 میں پاکستان کے کوٹے میں کمی کردی گئی تھی جس کی وجہ مسجدالحرام میں جاری تعمیر

Read More

ہیلی کاپٹر ٹاور سے ٹکرا گیا؛ 5 افراد ہلاک

ترکی کے دارالحکومت استنبول میں ایک ہیلی کاپٹر نزدیکی ٹی وی ٹاور سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں پانچوں مسافر ہلاک ہوگئے۔ سکروسکی S-76 نامی ہیلی کاپٹر کو ہونے والے حادثے کی وجہ شدید دھند کو بتایا جارہا ہے۔ اس ہیلی کاپٹر میں دو پائلٹ اور روسی شہریوں سمیت سات افراد سوار تھے۔ ہلاک

Read More

پاک افغان سرحد غیر معینہ مدت تک کے لیے بند

پاکستان نے افغانستان سے ملحقہ سرحد غیر معینہ مدت تک کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ ہونے والے بم دھماکوں کے بعد تورخم-چمن بارڈر کو بند کردیا گیا تھا تاہم دو روز پہلے اسے عارضی طور پر کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے

Read More